بین الاقوامی

چین اور اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء و بحرالکاہل کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ” پر تعاون کی دستاویز کی تجدید

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ اور ایشیا و بحر الکاہل کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن نے شنگھائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور پائیدار ترقی کے لئے 2030 کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت کی تجدید کی۔ یادداشت میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا اور تجویز دی گئی کہ دونوں فریق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں تیزی لانے اور پرامن ترقی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی کوشش کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker