
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر حملے جاری رکھے جس سے بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا۔
غزہ کی پٹی کےمحکمہ شہری دفاع نے کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں غزہ سٹی پر اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے فضائی حملے میں کم از کم9 افراد شہید ہوئے۔ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس پر حملے میں مجموعی طور پر 11 افراد شہیدہوئے۔اسی دن اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔
26 جولائی کو فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ایک مسلح دھڑے، قسام بریگیڈ نے ایک بیان جاری کیا کہ اس کے مسلح اہلکاروں نے اس دن خان یونس کے مشرق میں اسرائل کی تین بکتر بند گاڑیوں کو ایک حملے میں تباہ کر دیا ہے۔
غزہ کی پٹی کےمحکمہ صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں 57 فلسطینی شہید اور 512 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 29 امدادی سامان وصول کرتے ہوئے دم توڑ گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑے پیمانے پر تنازعہ کے نئے دور کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 59,733 افراد شہیداور 144,477 زخمی ہو چکے ہیں۔