
بیجنگ:سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر وانگ ای نے بیجنگ میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ حالیہ برسوں میں صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین پاک تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ چین ہمیشہ پاکستان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں ترجیح دیتا رہے گا اور ہر قسم کی دہشت گردی پر کاری ضرب لگانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دینے پر پاکستان کے تمام حلقوں کی طرف سے مشترکہ اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ پاکستانی فوج پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی اور دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے تعاون کو فعال طور پر مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔