
بیجنگ:چین کی وزارت خزانہ کی جانب سے 25 جولائی کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کے قومی عوامی بجٹ اخراجات 14.1271 ٹریلین یوآن رہے
جو گذشتہ سال کی نسبت 3.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ان میں سماجی تحفظ اور روزگار کے اخراجات میں سال بہ سال 9.2 فیصد ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے اخراجات میں 9.1 فیصد ، تعلیم کے اخراجات میں 5.9 فیصد اور صحت عامہ کے اخراجات میں 4.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آمدنی کے لحاظ سے رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی قومی عوامی بجٹ آمدنی11.5566 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 0.3 فیصد کی کمی ہے۔