کالم /بلاگز

چین کے شمالی صوبوں کی صحرا زدگی کے خلاف کامیابیاں

اعتصام الحق

جون 2023 سے اب تک، چین کے شمالی صوبوں نے صحرا کی روک تھام اور کنٹرول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کے شمالی علاقوں میں ماحولیاتی حفاظتی بارڈر کو مضبوط بنانے کی کوششیں تیز کی ہیں۔ اب تک 6.67 ملین ہیکٹر سے زائد رقبے پر جنگلات  میں اضافے  اور زمین کی بحالی کے کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔ 

تھری نارتھ  شیلٹر  فاریسٹ پراجیکٹ  (TSFP)  کے تحت اس موسم بہار میں تین بڑی اسٹریٹجیک مہمات میں تیزی سے پیشرفت ہوئی ہے۔ مشرقی علاقے  میں ہورقین اور ہنشانڈاکے کے ریتیلے میدانوں میں متحرک ریت کے ٹیلوں کے خاتمے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں 948,000 ہیکٹر سے زائد رقبے پر صحرا زدگی کو روکا گیا ہے ۔ 

وسطی علاقے  میں دریائے زرد کے "گریٹ بینڈ” پر توجہ دی گئی ہے، جہاں ریت اور پانی کے کٹاؤ دونوں مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔ اب تک 3.18 ملین ہیکٹر زمین کی بحالی  کا کام کیا جا چکا ہے ۔ مغربی علاقے  میں ہیکسی کوریڈور اور  صحرائے تکلمکان کے کناروں پر سرحدی جنگلات اور چراگاہوں کے ذریعے ماحولیاتی دفاع کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ٹینگر صحرا کا کنارہ 25 کلومیٹر پیچھے ہٹ چکا ہے۔ 

قومی جنگلات اور چراگاہ انتظامیہ کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے  کے  مطابق، "گزشتہ دو سالوں میں مرکزی حکومت نے 57.7 بلین یوان کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے 369 اہم منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ کل 8.2 ملین ہیکٹر زمین کو ٹھیک کیا گیا ہے، جو تھری نارتھ  شیلٹر  فاریسٹ پراجیکٹ ‘ کی تاریخ میں سرمایہ کاری، کامیابیوں اور اثرات کے لحاظ سے سب سے  اہم مرحلہ ہے۔

چین کے تقریباً 46.7 فیصد رقبے  پر  محیط یہ منصوبہ سائنس اور درست منصوبہ بندی کی رہنمائی میں 68 کلیدی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس نقطہ نظر  میں   علاقائی حل اور محکموں اور صوبوں کے درمیان مربوط کوششیں شامل ہیں۔ اندرونی منگولیا کے  علاقے ژیلنگول میں صحرائی زدگی  کو روکنے کے لیے "ریپئرنگ روڈ” منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جہاں اس سال دیہی اور چراگاہی علاقوں میں 600 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ 

صحرائے تکملکان  کے کنارے پر ایک کلومیٹر چوڑی اور 800 کلومیٹر طویل "فوٹو وولٹک کوریڈور” تعمیر کیا جا رہا   ہے جس سے  صحرا کے پھیلاؤ کو روکنے کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کو  بھی فروغ  ملے گا ۔ بغیر پائلٹ کے ڈرونز، ریت کو دھکیلنے کی   مشینیں اور  دیگر آلات جیسی جدید ٹیکنالوجیز اب وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہی ہیں، جس سے جنگلات  میں اضافے  اور صحرائی کنٹرول کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 

چائنیز اکیڈمی آف فارسٹری کے تھری نارتھ پراجیکٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر لو کی کے مطابق،  انہوں نے  تین شمالی علاقوں میں معیاری درختوں اور گھاس کی قلت، نیز صحرائی کنٹرول میں میکانیزیشن اور  انٹیلیجنٹ  موافقت کی نسبتاً کم سطح جیسے چیلنجز پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے  کلیدی مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک مشترکہ نقطہ نظر اپنایا ہے۔ تین شمالی علاقوں میں 100 سے زائد اہم سائنسی اور تکنیکی کامیابیاں لاگو کی گئی ہیں۔ صحرائی کنٹرول میں میکانی جنگلات کاری کا تناسب تقریباً 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ بہتر درختوں اور گھاس کی اقسام کا استعمال 70 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔”  

اس جامع حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے چین اپنے شمالی علاقوں میں ماحولیاتی توازن کو بحال کرنے اور صحرا زدگی کے خلاف جنگ میں ایک مثال قائم کر رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker