
بیجنگ:شنائیڈر الیکٹرک کی نائب صدر شیا شیوئی انگ نے کہا ہے کہ چین کا کاروباری منظر نامہ بہترین ہے۔ اور ہماری مقامی سپلائی چین نے عالمی طور پر جدت کے کام کیے ہیں .تیسری چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کے دوران شیا شیو ئی انگ نے سی سی ٹی وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کی پروڈکشن اور سپلائی چین کی کارکردگی بہت مسابقتی ہے۔