
بیجنگ:رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین میں مقررہ حجم سے زیادہ صنعتی اداروں کی اضافی مالیت میں سال بہ سال 6.4 فیصد اضافہ ہوا، جو صنعتی شعبے کی مضبوط لچک کو ظاہر کرتا ہے۔
چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی 18 جولائی کی پریس کانفرنس میں، صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے متعلقہ ذمہ دار نے بتایا کہ اس سال پہلی ششماہی میں، مقررہ حجم سے زیادہ صنعتی اداروں کی اضافی مالیت میں سال بہ سال 6.4 فیصد اضافہ ہوا، جو پہلی سہ ماہی کی اچھی شروعات کی بنیاد پر صنعتی شعبے کی مضبوط لچک کا اظہار ہے۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے کی اضافی مالیت جی ڈی پی کا 25.7 فیصد رہی جبکہ مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں سال بہ سال 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔
پہلی ششماہی میں، چین کے ٹیلی کام سروسز کے حجم میں سال بہ سال 9.3 فیصد اضافہ ہوا، اور ٹیلی کام سروسز کی آمدنی 905.5 ارب یوآن تک پہنچی ۔ جون کے آخر تک، 5 جی بیس اسٹیشنوں کی کل تعداد 4.55 ملین تک پہنچ چکی تھی جب کہ 5 جی موبائل فون صارفین کی تعداد 1.118 بلین تک پہنچی ، جس سے صارفین کی شرح رسائی 79 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے ۔