تازہ ترینپاکستان

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی

اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فہرست جاری کر دی ہے جس کے تحت جے یو آئی ایف اور مسلم لیگ ن کو خواتین اور اقلیتوں کی 10، 10 نشستیں مل گئیں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو خواتین کی پانچ مخصوص نشستیں حاصل ہو گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے اقلیتی رکن گرپال سنگھ کی اقلیتی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس ہو گیاہے ، جے یوآئی اور پیپلزپارٹی کی خواتین کی ایک،ایک نشست ختم ہو گئی ، جے یوآئی کی بلقیس اور پیپلز پارٹی کی ساجدہ بیگم کا نوٹیفکیشن واپس ہو گیا جبکہ مسلم لیگ(ن) کوایک خاتون کی نشست مل گئی۔
مسلم لیگ(ن)کی سیدہ سونیا حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ، اے این پی اورپی ٹی آئی پی کے درمیان ایک نشست پرٹاس ہوگا، اے این پی اورپی ٹی آئی پی کی ایک ایک مخصوص نشست ہے، جے یوآئی اورن لیگ کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 17 ہو گئی، پیپلزپارٹی کے خیبرپختونخوا اسمبلی میں ارکان کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے ارکان کی تعداد 3،3ہو گئی ،
اے این پی اورپی ٹی آئی پی کے درمیان ایک خاتون نشست جبکہ جے یوآئی اور مسلم لیگ(ن)کے درمیان اقلیتی نشست پر ٹاس ہو گا۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں آزاد ارکان کی تعداد93ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker