تازہ ترینپاکستان

کوہستان کرپشن اسکینڈل ، اعظم سواتی سے 60کروڑ کا گھر خریدنے والا کنٹریکٹر گرفتار،25ارب روپے مالیت کے اثاثے بھی منجمد

اسلام آباد(سب نیوز)خیبر پختونخوا کرپشن اسکینڈل میں 25ارب کے اثاثے منجمد ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی سے 60 کروڑ کا گھر خریدنے والا کنٹریکٹر گرفتار کر لیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اعظم سواتی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ، اعظم سواتی نے پہلے بھی نیب سے تعاون کیا اب بھی کر رہے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق اب تک اس کوہستان کرپشن اسکینڈل میں مجموعی طور پر 25ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کر دئیے گئے ہیں جن میں 175 کنال زمین، 12 کمرشل پلازے، ایک ارب کی قیمتی گاڑیاں شامل ہیں۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ اثاثوں میں مشہور ڈرامہ سیریل میں استعمال ہونے والا لگژری بنگلہ بھی شامل ہے ، اس کے علاوہ نیب خیبر پختونخوا نے ایک ارب روپے نقد، غیر ملکی کرنسی اور تین کلو سونا تحویل میں لے لیا۔73بینک اکاونٹس میں موجود 5 ارب روپے ، 30 مکانات ،25فلیٹس اور 4فارم ہاوسز بھی ضبط کر لئے گئے ، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اہم شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ، اس سکینڈل میں مبینہ طور پر مزید شخصیات بھی ملوث ہو سکتی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker