بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیلی فوج کے مختلف حملوں میں مزید70 فلسطینی افراد شہید

غزہ:فلسطینی محکمہ صحت نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز علی الصبح سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے مختلف حملوں میں 70 افراد شہیدہوئے ہیں ۔ ان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کے مغرب میں واقع شطی پناہ گزین کیمپ پر کیے گئے ڈرون حملے میں 5 بچوں سمیت 11 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے۔
حماس نے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ان حملوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ غزہ کی پٹی پر 21 ماہ سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کی وحشیانہ اسرائیلی کارروائیوں کی ایک اور مثال ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں اور ناکہ بندیوں کے باعث غزہ کی پٹی میں طبی نظام مکمل طور پر تباہی کے خطرے سے دوچار ہے جس پر عالمی برادری کو فوری ایکشن لینا چاہئے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker