پاکستان

احبابِ فکر و عمل تنظیم کی شجر کاری مہم – سرسبز پاکستان کی جانب ایک مثبت قدم

اسلام آباد
احبابِ فکر و عمل تنظیم کے ممبران نے ماحولیات کی بہتری کے لیے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کے تحت مختلف مقامات پر درخت لگائے گئے جن میں سرکاری اسکولوں، پارکوں، اور گاؤں کے کھلے میدان شامل ہیں۔

مہم کے دوران ممبران نے نہ صرف خود درخت لگائے بلکہ مقامی افراد کو بھی اس کارِ خیر میں شریک کیا اور انہیں شجر کاری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ "درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آنے والی نسلیں ایک سرسبز و صاف ستھرا ماحول پائیں۔”

شجر کاری مہم آئندہ ہفتوں میں دیگر شہروں تک بھی پھیلائی جائے گی، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس قومی فریضے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker