بین الاقوامی

ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو فروغ دینا چین کی ترجیح ہے: چینی نائب وزیراعظم

بیجنگ(آئی پی ایس) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے تیان جن میں ایس سی او ڈیجیٹل اکانومی فورم 2025 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا ۔
چینی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیجیٹل معیشت کے تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔ چین "شنگھائی اسپرٹ ” کو آگے بڑھانے اور ڈیجیٹل معیشت پر بین الاقوامی تعاون میں گہرا حصہ لینے کے لئے دیگر رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ ڈیجیٹلائزیشن ، نیٹ ورکنگ اور انٹیلی جنس معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دے سکیں اور ڈیجیٹل معیشت کے تعاون میں ایک نئی صورتحال پیدا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم نے ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو فروغ دینے، معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے گہرے انضمام کو فروغ دینے اور رکن ممالک کی اعلی معیار کی ترقی کے لئے اہم مدد فراہم کی ہے ۔
افتتاحی تقریب میں تقریباً ً600 افراد نے شرکت کی جن میں چینی اور غیر ملکی سرکاری حکام، کاروباری رہنما، ماہرین اور جامعات اور تھنک ٹینک اسکالرز شامل تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker