Uncategorized

چین اور امریکا کا باہمی اختلافات کم کرنے، تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے پر اتفاق

کوالالمپور:چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ فریقین نے چین امریکہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وانگ ای نے چین امریکہ تعلقات کی ترقی پر چین کے اصولی موقف کی جامع وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو ٹھوس پالیسیوں اور اقدامات میں تبدیل کرنا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ چین کو معروضی، عقلی اور عملی انداز میں دیکھے گا، پرامن بقائے باہمی اور باہمی فائدہ مند تعاون کے مقصد کے ساتھ چین کے لیے اپنی پالیسی تشکیل دے گا، چین کے ساتھ برابری ، احترام اور باہمی فائدہ مند تعلقات استوار کرتے ہوئے نئے دور میں چین اور امریکہ کے ایک ساتھ چلنے کا درست راستہ تلاش کرے گا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کی ملاقات مثبت، عملی اور تعمیری نوعیت کی تھی ۔ فریقین کے درمیان مختلف شعبوں اور ہر سطح پر سفارتی چینلز ، مواصلات اور بات چیت کو مضبوط بنانے، دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفارتی محکموں کے کردار کو ادا کرنے اور اختلافات کو دور کرنے نیز تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker