اہم خبریںتجارت

بلوچستان کے نوادرات واپس بھیج چکے، یہاں اب کوئی نوادرات موجود نہیں، پاکستانی سفارتخانہ پیرس

پیرس(سب نیوز )فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ 18سال قبل پکڑے گئے بلوچستان کے نوادرات واپس بھیج چکے، فرانس میں پاکستانی سفارتخانے میں اب کوئی نوادرات موجود نہیں۔ترجمان پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ محکمہ ثقافت و آثارِ قدیمہ بلوچستان کو نوادرات کے لیے اسلام آباد رابطہ کرنا چاہیے، بلوچستان حکومت نوادرات کی واپسی کے لیے مرکزی حکومت کو مراسلہ لکھے۔

اس سے قبل بلوچستان کے سیکرٹری ثقافت وآثار قدِیمہ سہیل الرحمن بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ بلوچستان کے آثارقدیمہ 2006-2007 میں فرانس اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران فرانسیسی ائیرپورٹ پر پکڑے گئے تھے جنہیں فرانسیسی حکومت نے 2019 میں فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی سفارت خانے نے وہ نوادرات ابھی تک بلوچستان کو واپس نہیں کیے اور محکمہ آثار قدیمہ نے ان نوادرات کی واپسی کے لیے صوبائی حکومت، وفاقی وزارت آثار قدیمہ اور فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker