
اسلام آباد(سب نیوز )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ملاقات ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات کوالالمپور میں آسیان علاقائی فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کے اجلاس کے دوران دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔