پاکستان

باجوڑ میں فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق

باجوڑ(آئی پی ایس ) تحصیل خار ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مولانا خان زیب اے این پی کی علما کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سا بق امیدوار تھے۔ ڈی پی او کے مطابق مولانا خان زیب کو 13 جولائی کو امن مارچ سے متعلق مہم کے دوران نشانہ بنایاگیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker