بین الاقوامی

امریکہ اور چین کے تعلقات کا مستقبل نوجوانوں میں مضمر ہے،چینی صدر

بیجنگ:حال ہی میں، چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکی ریاست میری لینڈ کی مونٹگمری کاؤنٹی کے یوتھ پکل بال ثقافتی تبادلے کے وفد کے اساتذہ اور طلباء کو ایک زبانی پیغام دیا جنہوں نے آئندہ پانچ سالوں میں تبادلے اور تعلیم کے لئے 50 ہزار امریکی نوجوانوں کو چین مدعو کرنے کے پروگرام میں حصہ لیاتھا .

شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ دورہ چین کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں اور یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ پکل بال کا کھیل چین اور امریکہ کے درمیان نوجوانوں کے تبادلے کا ایک نیا رابطہ بن گیا ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کا مستقبل نوجوانوں میں مضمر ہے ۔انہوں نے اپنے پیٖغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے ثقافتی تبادلوں میں شامل اساتذہ اور طلبا ء دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی نئی نسل کے سفیر بنیں گے اور عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker