بین الاقوامی

روسی دفاعی کارروائی میں دو امریکی ساختہ پیٹریاٹ میزائل سسٹمز تباہ

روسی وزارت دفاع کی اطلاع کے مطابق رشین ٹیکٹیکل ایوی ایشن، حملہ آور ڈرونز ، میزائل فورسز اور توپ خانے نے مشترکہ طور پر دو امریکی ساختہ "پیٹریاٹ” ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کے لانچرز اور ریڈار اسٹیشنوں کو تباہ کر دیا ہے اور 152 علاقوں میں فوجی ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے، ایندھن اور فوجی تکنیکی آلات کے گوداموں، حملہ آور ڈرونز کے اسمبلنگ پلانٹس اور سٹوریج پوائنٹس پر بھی حملے کیے ہیں ۔
یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے 5 جولائی کو کہا کہ یوکرین کی خصوصی افواج نے اسی دن علی الصبح وورونز اوبلاست کے ایک فوجی ہوائی اڈے پر حملہ کیا تاکہ یوکرین کے خلاف روسی فوج کی فضائی حملے کی صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔ یوکرین کی جانب سے کہا گیا کہ اس ہوائی اڈے پر مختلف قسم کے لڑاکا طیاروں جیسے
Su-34، Su-35S اور Su-30SM سمیت کئی جہاز آپریشنل تھے ۔اس ہوائی اڈے پر ایک بم گودام اور ایک ٹرینر طیارے کو نشانہ بنایا گیا اور صورتحال کی مزید تصدیق کی جا رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker