کھیل

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، قومی ٹیم نے فائنل میں مالدیپ کو باآسانی شکست دے دی۔
جنوبی کوریا میں کھیلے گئے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے باآسانی شکست دے کر ٹائٹپ اپنے نام کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 7 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ، بھارت، تائپے، جاپان، کوریا، سعودی عرب شامل تھیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker