بین الاقوامی

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کے ماہرین نے انسانی حقوق کونسل کو تازہ ترین رپورٹ پیش کی جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی استحصالی قبضے اور منافع بخش نظام کی وجہ سے جاری ہے۔
مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا کہ گزشتہ 21 مہینوں میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی نے فلسطنیوں کی زندگی کو تباہ کیا، اس کے برعکس ، تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کے حصص میں 213 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے رپورٹ میں اس بات پر زور دیا کہ کاروباری ادارے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر قبضہ ،نسلی امتیاز اور نسل کشی کے نظام میں گہرائی سے ملوث ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker