بین الاقوامی

اس وقت عالمی امن و ترقی کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے،چینی نائب صدر

بیجنگ:چین کے نائب صدر ہان زنگ نے بیجنگ میں 13ویں ورلڈ پیس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی امن و ترقی کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے اہم تصور اور گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو نے امن اور ترقی سے متعلق اہم مسائل کو حل کرنے میں چین کا فارمولہ فراہم کیا ہے۔ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چین عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

چین عالمی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
چینی نائب صدر نے اپنی تقریر میں چار نکاتی تجویز پیش کی۔ سب سے پہلے، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کی مشترکہ طور پر حفاظت کرنی چاہئے۔ دوسرا، ہمیں مشترکہ طور پر عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لئے یکجہتی اور تعاون کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ تیسرا، ہمیں کھلے پن اور تعاون پر قائم رہتے ہوئے مشترکہ طور پر دنیا کی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔ چوتھا، ہمیں جدیدیت کی طرف بڑھنے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا ہوگا۔ اجلاس میں سابق جاپانی وزیر اعظم یوکیو ہٹویاما، بیلجیئم کے سابق وزیر اعظم اور یورپی کونسل کے سابق صدر وان رومپوئے اور دیگر سابق غیر ملکی سیاستدانوں، چین میں دوسرے ممالک کے سفارتکاروں اور چینی اور غیرملکی اسکالرز سمیت تقریباً 400 افراد نے شرکت کی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker