بین الاقوامی

چین میں مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں مسلسل دو ماہ سےبہتری

بیجنگ: چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور چین کے قومی ادارہ شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جون کے مہینے میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 49.7 فیصد رہا، جو مئی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے ، جس میں لگاتار دو ماہ تک اضافہ ہوا ہے۔ سروے میں شامل 21 صنعتوں میں سے 11 توسیع کی حد میں ہیں جو مئی کے مقابلے میں 4 صنعتوں کا اضافہ ہے۔
جون میں چار بڑی مینوفیکچرنگ صنعتوں کے اشاریوں میں مئی کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بہتر ترقی کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے.

تفصیلات کے مطابق جون میں سازوسامان کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 51.4 فیصد رہا، جو مئی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.9 فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے برابر رہا۔ کنزیومر گڈز مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.4 فیصد رہا ، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ بنیادی خام مال کی صنعت کے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں مئی کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے تین ماہ تک مندی کا رجحان ختم ہوا۔اس کے علاوہ، جون میں چین کا نان مینوفیکچرنگ بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس 50.5 فیصد رہا، جو مئی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے، جبکہ سروس انڈسٹری کا کاروباری سرگرمی انڈیکس 50.1 فیصد رہا اور سروس انڈسٹری کی خوشحالی بنیادی طور پر مستحکم رہی.

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker