
غزہ کی پٹی کے پریس آفس نے 27 مئی 2025 کو امریکہ اور اسرائیل کے امدادی مراکز کی شروعات کے بعد سے،ان "موت کے جال” سے خوراک حاصل کرتے وقت اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ، زخمی اور لاپتہ ہونے والے عام شہریوں کی تعداد جاری کی۔ اعدادو شمار کے مطابق اب تک 580 افراد جاں بحق، 4216 افراد زخمی اور 39 افراد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔
بین الاقوامی رائے عامہ کے دباؤ میں اسرائیل نے مئی کے اواخر سے غزہ کی پٹی میں تھوڑی مقدار میں امدادی سامان داخل کرنے کی اجازت دی ہے لیکن مطالبہ کیا ہے کہ یہ سامان امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے "غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن” کے ذریعے تقسیم کیا جائے۔ حال ہی میں، متعدد میڈیا اداروں نے” غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن”کی تقسیم کے مقام کے قریب اکثر ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے، اور اسے اسرائیلی فوجی حملے کے طور پر شناخت کیا ہے.
مقامی وقت کے مطابق 29 جون کو غزہ کی پٹی میں محکمہ طب کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعات کے نئے دور شروع ہونے کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 56 ہزار 500 افراد ہلاک اور 1 لاکھ 33 ہزار 419 زخمی ہو ئے ہیں ۔