
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام چین۔ اٹلی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۵۵ ویں افرادی و ثقافتی تبادلے کی تقریب روم میں ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ ، اطالوی وزیر تعلیم والدیتارا اور دونوں ممالک کے مختلف سماجی حلقوں کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور چین۔
اٹلی کے درمیان افرادی و ثفافتی تبادلے کے متعدد پروگراموں کا آغاز کیا۔اس تقریب کےموقع پر "۲۰۲۵ اٹلی میں چینی فلم ویک ” کا آغاز ہوا۔چائنا میڈیا گروپ اٹلی کے مین اسٹریم میڈیا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کھیلوں کی تقریبات کی نشریات اور رپورٹنگ، فلم اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں مشترکہ پروڈکشن، عالمی ثقافتی ورثے کے درمیان دوستی کی تعمیر، تکنیکی تبادلے، صنعتی تعاون اور ہنر کی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کررہا ہے اور چین ۔ اٹلی ثقافتی تبادلے کو مزید گہرا کر رہا ہے۔
اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے اٹلی کے کئی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستحط کیے، جن کے مطابق کنٹنٹ کے تعاون ، افراد ی رابطہ ، تکنیکی تبادلے ، صنعتی تعاون سمیت شعبوں میں وسیع تعاون فروغ دیا جائے گا۔چائنا میڈیا گروپ اور اطالوی میڈیا گروپس کے ساتھ تعاون کے پروگراموں کو بھی لانچ کیا گیا۔