بین الاقوامی

چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، چینی وزیر اعظم


بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے تھیان جن شہر میں 2025 سمر ڈیووس فورم کے بزنس نمائندگان کے سمپوزیم میں شرکت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال اور چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، ملٹی نیشنل انٹرپرائزز کے فوائد کو چین کے صنعتی فوائد کے ساتھ ملا کر زیادہ اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات تشکیل دی جا سکتی ہے، اور کاروباری اداروں کی عالمی مسابقت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

دوسرا، چین میں مصنوعات اور خدمات کے صارفین کی بڑی تعداد موجود ہے ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کے درمیان ایک موثر تعامل ہے، جس سے کاروباری اداروں کو وسیع گنجائش اور بڑے مواقع مل سکتے ہیں. تیسری بات یہ ہے کہ چین کی معیشت نے ایسا استحکام پیدا کیا ہے جو بیرونی شدید عوامل کا مقابلہ کر سکتا ہے،جس سے ملٹی نیشنل انٹرپرائزز چین میں زیادہ کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں 30 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 160 کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاء نے کہا کہ بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال میں چین کی پالیسی کا استحکام اور طویل مدتی منصوبہ بندی خاص طور پر قابل قدر ہے۔ غیر ملکی کاروباری اداروں کو چین کے اقتصادی امکانات اور کھلے تعاون پر بھرپور اعتماد ہے، اور وہ چین کی اعلی معیار کی ترقی کے عمل میں زیادہ سے زیادہ ترقی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker