بین الاقوامیٹاپ سٹوری

اسرائیل اور ایران کا ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

اسرائیل نے جنگ بندی نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کا الزام لگا دیا، اسرائیلی وزیر دفاع نے تہران کو نشانہ بنانے کا حکم دے دیا جبکہ ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین حملے کیے ہیں۔
اسرائیل نے صبح 9 بجے ایران پرحملہ کیا: ایرانی ملٹری کمانڈ
ترجمان ایرانی ملٹری کمانڈ کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ایران پرحملہ کیا ہے۔
ایران کی اعلیٰ سکیورٹی باڈی نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام پر کہا ہے کہ ایرانی فوج کو دشمن کےالفاظ پریقین نہیں، فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ٹریگر پر انگلی رکھے رہے گی۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات کر دی گئی ہیں جبکہ دفاعی نظام خطرے سے نمٹنے کے لیے فعال ہے۔
ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں سے 11 اسرائیلی ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے، ایرانی میزائل نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جو مکمل تباہ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو ایران پر حملے کا حکم دے دیا گیا ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تہران کے مرکز میں اہداف پر حملوں سے جواب دیں گے۔
ایران کی اسرائیلی الزام کی تردید
دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران نے جنگ بندی خلاف ورزی کے اسرائیلی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد اسرائیل پر میزائل حملے کی خبر جھوٹی ہے۔

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین حملے کیے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف عبدالرحیم موسوی نے گذشتہ چند گھنٹوں میں اسرائیل کی جانب کوئی بھی میزائل داغنے کی تردید کی ہے۔

اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اسرائیل پر کوئی میزائل نہیں داغا ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ مزید کسی بھی جارحیت کا ایران کی جانب سے فیصلہ کن، سخت اور بروقت جواب دیا جائے گا۔‘

واضح رہے کہ جنگ بندی کے نفاذ سے محض چند گھنٹے قبل اسرائیل نے ایران پر شدید حملے کیے جن کے نتیجے میں ایک معروف جوہری سائنسدان محمد رضا صدیقی صابر سمیت 9 شہری شہید اور 4 رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملے ایران کے شمالی صوبہ گیلان اور تہران کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت کیے گئے جنہیں ماہرین نے اس 12 روزہ جنگ کے دوران سب سے شدید حملے قرار دیا ہے۔

علاوہ ازیں جنگ بندی پر عملدرآمد سے پہلے ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 6 اسرائیلی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ ہم نے حملے کے مقام سے دھواں اٹھتا دیکھا اور جب قریب پہنچے تو کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا۔

ایک عمارت کے باہر داخلی دروازے کے پاس ہمیں ایک بے ہوش شخص ملا، جب ہم اندر داخل ہوئے تو وہاں ایک مرد اور خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے، ہم نے زخمیوں کے لیے ابتدائی طبی امداد کا مرکز قائم کیا ہے اور عمارتوں سے نکلنے والے رہائشیوں کا طبی معائنہ جاری ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے ملک پر دو مرحلوں میں میزائل داغے گئے، پہلی لہر میں دو اور دوسری لہر میں چار میزائل داغے گئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker