بین الاقوامی

چین دوسرے ترقی پذیر ممالک میں ماحولیاتی تحفظ کی حمایت جاری رکھے گا، چین کی وزارت خزانہ

بیجنگ :چائنا ورلڈ بینک گروپ گلوبل سینٹر فار ایکو سسٹمز اینڈ ٹرانسفارمیشن کی جانب سے حال ہی میں پہلے اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع تھا "قومی ترقی کے ترجیحی علاقوں میں ماحولیاتی نظام کی بحالی کو فروغ د یا جائے ۔

چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ مین نے سیمینار میں کہا کہ چین ماحولیاتی تحفظ میں دیگر ترقی پذیر ممالک کی مدد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں چین نےگرین ٹیکنالوجی اور گرین سرمایہ کاری کی مدد سے اپنے صنعتی ڈھانچے کو مسلسل بہتربنایا اور اپنے ترقیاتی ماڈل کو تبدیل کیا اور اس سلسلے میں تیز رفتار اقتصادی ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے توانائی کی کھپت اور آلودگی کے اخراج میں نمایاں کمی حاصل کی ہے۔

لیاؤ مین نے کہا کہ چین جنوب- جنوب تعاون کے فریم ورک کے تحت اپنی صلاحیت کے مطابق دوسرے ترقی پذیر ممالک کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ ایک طویل مدتی ترقیاتی شراکت دار کی حیثیت سے ، چین ماحولیاتی تحفظ میں دوسرے ترقی پذیر ممالک کی حمایت جاری رکھے گا۔ چین ورلڈ بینک اور دیگر کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے زیادہ سرمایہ، ٹیکنالوجی اور معلومات فراہم کریں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker