
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن” کر رہا ہے ۔ انہوں نے لاس اینجلس، شکاگو، نیو یارک اور دیگر بڑے شہروں میں قانون کے نفاذ کو وسعت دینے کا حکم دیا۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے تحت "پناہ گاہوں” کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں نے امریکی شہروں کی حفاظت کو کمزور کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ "جرائم سے متاثرہ شہری علاقوں” پر توجہ مرکوز کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی کو ترجیح دیتی رہے گی۔
اطلاع کے مطابق 14 جون کو نیویارک، لاس اینجلس، ڈینور، شکاگو اور آسٹن جیسے امریکہ کے بڑے شہروں اور دیہی علاقوں میں ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کی جانے والی پالیسیوں اور اقدامات کے خلاف تقریباً 2000 مظاہرے کیے گئے، جن میں لاکھوں افراد نے حصہ لیا۔