
مقامی وقت کے مطابق 5 تاریخ کی شام کو سی ایم جی کے رپورٹرز کو معلوم ہوا کہ پچھلے آدھے گھنٹے میں اسرائیلی ڈرونز نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں متعدد عمارات پر 9 بار بمباری کی۔ اس وقت بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافات پر فضائی حملے جاری ہیں۔
کچھ دیر پہلے، اسرائیلی فوج نے لبنان کے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں رہنے والے شہریوں کو وہاں سے نکلنے کا حکم دیا، جس کے بعد اس نے ہدف کے طور پر متعین کردہ علاقے پر ڈرون حملہ کر دیا، جبکہ مقامی شہری اب بھی وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔