
واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی روز ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کے لیے 6 ماہ کےلیے ویزے محدود کرنے کے اعلان پر دستخط کیے ۔
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی پر نئی پابندیاں عائد کریں گے، جن میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا ا ور تبادلے کے ویزا پروگرام میں شرکت کو معطل یا محدود کرنا، ہارورڈ یونیورسٹی سے وابستہ غیر ملکی طالب علموں اور اسکالرز کی جانچ پڑتال میں اضافہ، جس میں امریکہ میں ویزا درخواستوں اور سرگرمیوں کی نگرانی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہارورڈ یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کی معلومات کی درخواستوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکی طالب علموں سے متعلق تمام ضروری اعداد و شمار بروقت فراہم کیے جا سکیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے افغانستان، میانمار، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سمیت 12 ممالک کے شہریوں کو تارکین وطن اور غیر تارکین وطن کے طور پر امریکہ میں داخلے سے مکمل طور پر معطل کر دیا ہے ۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے سات دیگر ممالک برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا کے شہریوں کے داخلے پر جزوی پابندی کا اعلان بھِی کیا ہے ۔