
روسی صدارتی پریس سیکرٹری پیسکوف نےبتایا کہ اسی دن پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ ان کی پیوٹن کے ساتھ اسی دن تقریباً 1 گھنٹہ 15 منٹ تک بات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے روسی ہوائی اڈے پر یوکرین کے حملے اور مختلف حالیہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا اور پیوٹن نے "بہت مضبوطی سے” روسی ہوائی اڈے پر حملے کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
روسی صدارتی معاون اوشاکوف نے کہا کہ دونوں فریقوں نے یوکرین سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پیوٹن نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی یوکرین کی کوشش اور مذاکرات کے دوران روسی شہری تنصیبات پر یوکرین کے دانستہ حملوں سے بھی آگاہ کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کو روس کے ہوائی اڈے پر حملے کے یوکرین کے منصوبے کے بارے میں پہلے سے علم نہیں تھا۔
روسی صدارتی معاون اوشاکوف نے کہا کہ پیوٹن اور زیلنسکی کے درمیان ذاتی ملاقات کا معاملہ "حقیقت میں کبھی بھی ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ "
مقامی وقت کے مطابق 4 تاریخ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین کی طرف سے تجویز کردہ 30 یا 60 دن کی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گا۔ پیوٹن نے کہا کہ اس اقدام سے یوکرین کو سکون کا سانس لینے اور دوبارہ مسلح ہونے کا موقع ملے گا۔