پاکستانٹاپ سٹوری

پاکستان اورافغانستان کا سفارتی تعلقات کو چارج ڈی افیئرز سے بڑھا کر سفیر کے درجے تک پہنچانے کا اعلان

افغانستان کی عبوری حکومت کے محکمہ خارجہ نے پاکستانی حکومت کی جانب سے کابل میں اپنے سفارتی مشن کو سفارتی سطح پر اپ گریڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس مثبت پیش رفت کے ردعمل میں افغانستان نے بھی اسلام آباد میں اپنے سفارتی مشن کو چارج ڈی افیئرز سے بڑھا کر سفیر کے درجے تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغان عبوری حکومت کے محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد نے ایک بیان میں کہا کہ افغان عبوری حکومت پاکستانی حکومت کے اس فیصلے کی قدر کرتی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 30 مئی کو ایک بیان میں کہا کہ اپریل میں ان کے کابل کے دورے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ "میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ اس رجحان کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی حکومت نے کابل میں اپنے سفارتی نمائندے کو چارج ڈی افیئرز سے بڑھا کر سفیر کے درجے پر فائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker