بین الاقوامی

حماس امریکہ کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز سے مایوس


فلسطین کے الاقصیٰ ٹی وی کے مطابق حماس کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی امریکی تجویز اور اس تجویز پر اسرائیل کا ردعمل موصول ہوا ہے۔
حماس کا خیال ہے کہ اس تجویز پر اسرائیل کا ردعمل بنیادی طور پر غزہ کی پٹی پر اپنا قبضہ جاری رکھنا اور قتل و غارت گری اور فاقہ کشی کی اپنی پالیسی کو جاری رکھنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے حماس کے کسی بھی مطالبے کا کوئی جواب نہیں دیا جس میں سب سے اہم غزہ میں اپنا فوجی آپریشن ختم کرنا اور غزہ میں بھوک کی پالیسی کو ختم کرنا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق حماس تازہ ترین امریکی منصوبے سے مایوس ہے کیونکہ اس میں اس بات کی ضمانت شامل نہیں ہے کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی کا باعث بنے گی۔
مقامی وقت کے مطابق 29 تاریخ کو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں امریکی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کیا ،لیکن اسرائیل کو یقین نہیں ہے کہ حماس تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی، لہذا وہ حماس کے مکمل خاتمے تک غزہ کے خلاف اپنا فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker