
بیجنگ:چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے نائب سربراہ چاؤ چن شین نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ نام نہاد "ریسپروکل محصولات” نے بین الاقوامی تجارتی قواعد و ضوابط کو شدید متاثر کیا ہے اور دنیا کے تمام ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معقول محصولات کے سامنے چین نے نہ صرف اپنے جائز حقوق اور مفادات بلکہ بین الاقوامی انصاف، عالمی آزاد تجارتی نظام اور معمول کے بین الاقوامی معاشی نظم و نسق کے تحفظ کے لئے جوابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ چین دنیا کے بیشتر ممالک کے ساتھ تاریخ کی درست سمت اور انسانی ترقی کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ دنیا اور سچائی کی مخالفت کرنا صرف خود کو الگ تھلگ کرے گا اور دنیا کے ساتھ چلنے سے ہی مستقبل میں جیت ممکن ہوگی۔