بین الاقوامی

چین اور کمبوڈیا نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی حمایت کی ہے، چینی صدر

نوم پین :
چینی صدر شی جن پھنگ اور کمبوڈیا کے بادشاہ سیہامونی کے درمیان نوم پین کے شاہی محل میں ملاقات ہوئی ۔

جمعرات کے روز ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کی دوستی ہزار سال پرانی ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی حالات کیسے بھی تبدیل ہوتے ہیں، چین اور کمبوڈیا نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر باہمی حمایت کی ہے، اور بڑے اور چھوٹے ممالک کے لئے مساوی سلوک، پر خلوص باہمی اعتماد ، باہمی فائدے اور جیت جیت کی ایک مثال قائم کی ہے۔

چین اور کمبوڈیا ہمیشہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں سب سے آگے رہے ہیں ، جس سے کمبوڈیا کے لوگوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کمبوڈیا کے شاہی خاندان کے ساتھ اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، انہوں نے کمبوڈیا کے شاہی خاندان کی جانب سے گزشتہ برسوں کے دوران چین اور کمبوڈیا کی دوستی میں اہم کردار ادا کرنے کی تعریف کی۔
کمبوڈیا کے شاہی خاندان، سینیٹ، حکومت اور کمبوڈیا کے تمام عوام کی جانب سے سیہامونی نے صدر شی جن پھنگ کے اس دورے کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے کمبوڈیا اور چین کی دوستی مختلف شعبوں میں تیزی سے مضبوط ہوئی ہے اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر گہری ہوئی ہے۔ کمبوڈیا ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے، صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ تین عالمی انیشی ایٹوز کو انتہائی سراہتا ہے، اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہے جس نے کمبوڈیا کو ترقی کے زبردست مواقع فراہم کیے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker