پاکستانتازہ ترینتجارت

صدر ایف پی سی سی آئی کی لندن میں کامن ویلتھ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت

اسلام آباد /لندن (آئی پی ایس )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے لندن میں منعقدہ کامن ویلتھ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

تفصیلات کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کامن ویلتھ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کی ،لندن میں منعقد ہونے والی 2روزہ نمائش میں عاطف اکرام شیخ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی ،سمٹ میں ممبر ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور باہمی تجارتی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے پائیدار ترقی کیلئے متحرک ریگولیٹری ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

علاوہ ازیں دورے کے دوران صدر ایف پی سی سی آئی نے اسکاٹش چیمبر کے اعلیٰ عہدیدران سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ عاطف اکرام شیخ نے پاکستانی ہائی کمشنر فیصل خان سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافے پر گفتگو کی گئی ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker