بین الاقوامی

ہانگ کانگ کے خلاف بدنیتی پر مبنی قوانین کو آگے بڑھانے کا نتیجہ صرف شدید جوابی اقدامات ہوگا، چین

بیجنگ:ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر کے ترجمان نے امریکہ کے بعض سیاستدانوں کی جانب سے ہانگ کانگ کی خود اختیاری اور قانون کی حکمرانی کو بدنام کرنے اور امریکہ میں ہانگ کانگ کے اقتصادی اور تجارتی دفتر کی مراعات منسوخ کرنے یا اس کو ختم کرنے کی کوششوں پر سخت مذمت اور مخالفت کا اظہار کیا۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ امریکہ میں ہانگ کانگ کا اقتصادی اور تجارتی دفتر ہانگ کانگ کا سرکاری نمائندہ ادارہ ہے۔ امریکہ کے بعض سیاستدان اپنے سیاسی مفادات کی خاطر اس دفتر کو بدنام کر رہے ہیں، جو نہ صرف ہانگ کانگ اور امریکہ کے درمیان معمول کے تعلقات اور تعاون میں رکاوٹ ہے، بلکہ یہ ان کی اس خبث باطنی کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو برداشت نہیں کر سکتے۔ چین نے امریکہ کے ان سیاستدانوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوراً ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کریں۔ اگر امریکہ اپنی ضد پر اڑا رہا، تو چین یقیناً شدید جوابی اقدامات اٹھائےگا!

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker