بین الاقوامی

چین، سی پی سی میں مرکزی کمیٹی کی آٹھ شقوں کے مطالعہ سےمتعلق "نوٹس” کا اجراء

بیجنگ: حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس نے "پوری پارٹی میں مرکزی کمیٹی کی آٹھ شقوں کی روح کے مطابق مکمل مطالعہ اور تعلیم حاصل کرنے کا "نوٹس” جاری کیا ۔ "نوٹس” میں واضح کیا گیا ہے کہ پوری پارٹی کو جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے پارٹی کے طرز عمل کی تعمیر کے حوالے سے اہم بیانات سیکھنے اور سمجھنے کے لئے منظم کرنے کا مقصد پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے آٹھ قواعد و ضوابط اور ان کا نفاذ کرنے کی تفصیلات پر مکمل عمل درآمد کرنا ہےاور خلاف ورزی کرنے والے غیر معمولی مسائل کو دور کرنا ہے تاکہ پوری پارٹی میں انتباہ تعلیم کو یقنی بنایاجائے ،

عوام کا اعتماد اور حمایت مسلسل حاصل کی جائے اور جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اورچینی طرز کی جدید کاری کو آگے بڑھانے کے لئے اہم قوت فراہم کی جائے۔ مطالعہ اور تعلیم کی یہ سرگرمی2025 کے دو اجلاسوں کے بعد شروع ہوگی اور جولائی کے اواخر تک ختم ہوجائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker