بین الاقوامی

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں امریکی حکومت کا بجٹ خسارہ 1.147 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیاط

واشنگٹن:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں مالی سال 2025 کے آغاز سے لے کر رواں سال فروری تک وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ 1.147 ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ حد تک پہنچا ہے ۔
امریکی محکمہ خزانہ نے وضاحت کی کہ خسارے میں اضافے کی وجہ عوامی قرضوں کی ادائیگی، سماجی تحفظ اور صحت کی دیکھ بھال کے پروگراموں پر خرچ ،آمدنی سے بڑی حد تک زیادہ ہے۔


خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے وفاقی حکومت میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفی اور اخراجات میں کٹوتی سے فروری میں اخراجات میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں آئی ۔ یو ایس ایڈ کے اخراجات، جو ٹرمپ انتظامیہ تحلیل کرنا چاہتی ہے، فروری میں سال بہ سال ساٹھ فیصد کمی آنے کے بعد بدستور 226 ملین ڈالر رہے۔
امریکہ میں ایک آزاد تحقیقی ادارے فیڈرل بجٹ اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک امریکی حکومت نے اوسطاً روزانہ تقریباً 8 ارب ڈالر قرض لیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker