
نیویارک: یو ایس اسپیس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس اور نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن ناسا نے راکٹ لانچ کے آخری لمحات میں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے، اسی شام کے لیے طے شدہ "کریو-10” نامی لانچ مشن منسوخ کر دیا۔
منصوبے کے مطابق، امریکی مشرقی وقت کے مطابق 12 مارچ کی شام 7:48 پر، فالکن 9 راکٹ لانچ کیا جانا تھا، جو ڈریگن خلائی جہاز اور چار خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن لے کر جا رہا تھا ۔ایک ہفتے بعد واپسی کے دوران یہ دو امریکی خلابازوں بوچ ولمور اور سونی ویلمز کو واپس لانے والا تھا جو خلائی اسٹیشن پر 9 ماہ سے زائد عرصے سے پھنسے ہوئے ہیں۔