
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لاؤ س کے وزیر خارجہ تھونگ ساون12 سے15مارچ تک چین کا دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےیومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دورہ لاؤ س کے وزیر خارجہ تھونگ ساون کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ ہے اور دو اجلاسوں کے بعد چین کا دورہ کرنے والے وہ پہلے وزیر خارجہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ چین-لاؤس تعلقات کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای لاؤ وزیر خارجہ تھونگ ساون سے بات چیت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ اس دورے سے چین-لاؤس ہم نصیب معاشرےکی تعمیر کو فروغ ملے گا ، دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے اور عالمی اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی میں مثبت کردار ادا کیا جاسکے گا ۔