بین الاقوامی

جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں کی اتفاقی بمباری سے 31 افراد زخمی

جنوبی کوریا کے صوبہ گیونگگی کی پوچیون سٹی حکومت نےکہا ہےکہ تازہ ترین تحقیقاتی نتائج کے مطابق 6 مارچ کو فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی فوجی مشق میں اتفاقی بمباری سے 31 افراد زخمی اور 142 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
اتفاقی بمباری کے نتیجے میں 19 شہری اور 12 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ، جن میں سے 2 شہری شدید زخمی ہیں۔
یاد رہے کہ 6 مارچ کو جنوبی کوریا کے دو کے ایف-16 لڑاکا طیاروں نے پوچیون میں جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لیتے ہوئے "غیر معمولی طور پر” چار ایم کے -82 ان گائیڈڈ بم گرائے۔یہ بم ٹریننگ گراؤنڈ کے باہر ایک رہائشی علاقے میں گر کر پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔ اتفاقی بمباری کی وجہ پائلٹ کی جانب سے کوآرڈینیٹس کا غلط ان پٹ تھا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker