
تل ابیب:اسرائیلی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسرائیل غزہ کی پٹی کو بجلی کی سپلائی منقطع کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر ایلی کوہن نے غزہ کی پٹی کو بجلی کی سپلائی روکنے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ ایک ویڈیو بیان میں، کوہن نے کہا کہ اسرائیل قیدیوں کی رہائی اور غزہ کی پٹی میں حماس کی عدم موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے "تمام دستیاب ذرائع استعمال کرے گا”۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، اسرائیل کی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر نےاسرائیل الیکٹرک کمپنی کو ایک نوٹس جاری کیا، جس میں کمپنی سے غزہ کی پٹی کو بجلی کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔