
بیجنگ:چودہویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے حوالے سے 4 مارچ کی صبح بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں تیاریوں سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لیجی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کے پریزیڈیم اور سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا گیا اور 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس کے ایجنڈے کی منظوری کے لئے ووٹ دیا گیا۔
14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس میں تاحال 2929 نمائندے شامل ہیں۔ 3 مارچ تک 2893 نمائندے کانفرنس کے سیکرٹریٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔ 4 تاریخ کو تیاری کے اجلاس میں 2872 نمائندوں نے شرکت کی اور یوں کورم پورا رہا۔