
حالیہ دنوں، یورپی یونین نے بارہا کہا ہے کہ وہ امریکی محصولات کے خطرے کے خلاف جوابی قدامات اپنائے گا۔
یورپی کمیشن کے ترجمان اولوف گل نے کہا کہ یورپی یونین آزاد انہ اور منصفانہ تجارت کی راہ میں غیر منصفانہ رکاوٹوں کا بھرپور اور فوری جواب دے گی۔
یورپی کمیشن کی ایک اور ترجمان آریانا پوڈیسٹا نے بھی نشاندہی کی کہ یورپی یونین نے بارہا امریکی ٹیرف کے خطرے پر اپنا موقف واضح کیا ہے کہ تجارتی جنگ کسی بھی فریق کے لئے فائدہ مند نہیں ہے۔ یورپی یونین امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے ، لیکن اگر ضرورت پڑی تو یورپی کاروباری اداروں اور شہریوں کے مفادات کا دفاع کیا جائے گا ۔