
چین کی قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاس اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں زیربحث ہیں اور مختلف حلقوں کی جانب سے چین کی ترقیاتی کامیابیوں کو مثبت طور پر سراہا جا رہا ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ چین کی سائنسی و تکنیکی جدت طرازی اور ماحول دوست ترقی کا تصور متاثر کن ہے۔اسلام آباد میں سینٹر فار ساؤتھ ایشیا اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ماہر امور چین محمود الحسن خان نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے عالمی گورننس کے تصور میں بہت سی قیمتی عالمی” پبلک پروڈکٹس” شامل ہیں، خاص طور پر گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو۔
انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ تین عالمی انیشی ایٹوز ترقی پذیر ممالک کے لیے سلامتی، امید اور فلاح و بہبود لائیں گے۔ماہر امور چین کی حیثیت سے محمود الحسن خان طویل عرصے سے چین کے دو اجلاسوں پر گہری نظر رکھتے آئے ہیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چینی معیشت کی لچک اور استحکام عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائیں گے۔