بین الاقوامی

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین کے15 ویں قومی کھیلوں اور پیرالمپکس کھیلوں کے لئے رضاکارانہ خدمات کاتھیم ثقافتی لوگو جاری کر دیا گیا

بیجنگ: چین کے15 ویں قومی کھیل اور خصوصی افراد کے لئے 12 ویں قومی کھیل اور 9 ویں خصوصی اولمپکس کی رضاکار انہ خدمات کا تھیم ثقافتی لوگو چین کے شہر گوانگ چو میں جاری کیا گیا۔ دل نما رضاکارانہ خدمات کے لوگو کا رنگ صوبہ گوانگ ڈونگ کے کپوک سرخ ، ہانگ کانگ کے بوہنیا جامنی اور مکاؤ کے کمل سبز پر مشتمل ہے جو ایک پھول کی شکل دکھائی دیتا ہے اورزندگی سے بھرپور ہے۔ لوگو کا مطلب یہ ہے کہ رضاکار اپنا دل عطیہ کرتے ہیں اور گریٹر بے ایریا میں رضاکارانہ خدمات کی مربوط ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق 15 ویں قومی کھیلوں اور پیرالمپک کھیلوں میں 45،000 رضاکاروں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ ہے ، جس میں 15 ویں قومی کھیلوں کے لئے 30،000 رضاکار اور پیرالمپکس کھیلوں کے لئے 15،000 رضاکار شامل ہیں۔ رضاکاروں کی تربیت مارچ سے شروع کی جا رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker