بین الاقوامی

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠یوکرین کے صدر کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، امریکا کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی والٹز نے میڈیا کو بتایا کہ امریکہ روس اور یوکرین کے درمیان دیرپا امن کے حصول کے لئے سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے۔ اس کے لئے امریکہ کو ایک ایسے یوکرینی رہنما کی ضرورت ہے جو دونوں امریکہ اور روس کے ساتھ ڈیل کر سکے اور بالآخر روس یوکرین تنازع کو ختم کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر زیلنسکی کے ذاتی یا سیاسی عزائم واضح طور پر روس یوکرین تنازع کے خاتمے کے برعکس ہیں تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہوگا۔ امریکی کانگریس کے اسپیکر جانسن نے اسی دن یہ بھی کہا کہ یا تو زیلنسکی نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں یا پھر ایسا کرنے کے لیے کسی اور کی ضرورت ہے۔

اسی روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ وائٹ ہاؤس میں کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی ہوئی، لیکن وہ بدستور امریکہ اور یوکرین کے درمیان معدنی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر دعوت ملے تو وہ مزید بات چیت کے لیے وائٹ ہاؤس واپس جانے کے لیے تیار ہیں۔ادھر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے 2 تاریخ کو کہا کہ "(روس-یوکرین) امن معاہدے کے بغیر کسی اقتصادی معاہدے تک پہنچنا ناممکن ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker