
امریکہ کی جانب سے روس یوکرین تنازع کو فوری طور پر ختم کرنے کی کوشش میں روس کے ساتھ الگ بات چیت سے یوکرین اور دیگر یورپی ممالک میں عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔ برطانیہ نے اعلان کیا کہ وہ 2 مارچ کو یوکرین کے معاملے پر ایک اجلاس میں مشاورت کرے گا۔ اجلاس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سمیت یورپی یونین اور کئی ممالک کے رہنما شرکت کریں گے ۔
برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر یوکرین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور یوکرین کی خودمختاری اور سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے دیرپا امن کے حصول کا راستہ تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 28 فروری کو کہا تھا کہ برطانیہ اور فرانس نے یوکرین کو دیرپا سیکیورٹی گارنٹی فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس پر 2 تاریخ کو لندن میں ہونے والے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس اجلاس سے قبل زیلنسکی کے دورہ امریکہ کے دوران اُن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شدید تلخ کلامی ہو چکی ہے اور کوئی بھی متفقہ چیز سامنے نہیں آئی ہے ۔