پاکستانتازہ ترین

پی ٹی سی ایل کی شہر اقتدار کے پوش علاقوں میں بدترین انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی ، شہری بلبلا اٹھے

اسلام آباد (ارمان یوسف) پی ٹی سی ایل کی ناقص ترین سروسز کی وجہ سے صارفین اذیت میں مبتلا، بھارہ کہو کے علاقوں سملی ڈیم روڈ، بینک کالونی، جناح آباد، پھلگراں ، سری چوک، عارف آباد اور دیگر علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی خراب لائنوں کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونا معمول بن گیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل علاقے سے انٹرنیٹ فیس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہے جبکہ انٹرنیٹ سروسز کی صورتحال انتہائی بدترین ہو چکی ہے جبکہ بار بار شکایات درج کروانے پر بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا، پی ٹی سی ایل کی اس بدترین کارکردگی اور سروسز کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں، حکومت اور متعلقہ ادارے س صورتحال کا نوٹس لیں ، پی ٹی سی ایل کی کارکردگی کو دیگر کمپنیوں کے برابر لایا جائے وگرنہ اسے بند کر دیا جائے ۔۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker